تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جرمنی میں آپریشن کے بعدمادہ چیتے کو مصنوعی کولہا لگا دیا گیا

جنگ نیوز -
برلن…سی ایم ڈی…جرمنی میں ایک آٹھ سالہ نا یاب نسل کی ما دہ چیتے کو آپریشن کے ذریعے دائیں ٹانگ میں جدید ٹیکنالوجی کا حامل ایک مصنوعی کولہا (Hip) لگادیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے بعد اس چیتے کو دنیا کے پہلے مصنوعی کولہے کے ساتھ چلنے والے چیتے کا اعزازبھی حاصل ہو گیا ہے۔ یہ چیتا پچھلے کئی سالوں سے ہڈی کی کمزوری کے باعث درد میں مبتلا تھا اور اسے اپائج پن کے ساتھ چلنے میں بھی دشورای کا سامناتھا۔ ما ہر سرجنز کی ایک ٹیم نے اس کی تکلیف کو ختم کر نے کیلئے تین گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے ذریعے اسے مصنوعی کولہالگاکر دوبارہ سے چلنے پھرنے کے قابل بنادیا ہے ۔اس چیتے کو کامیاب سرجری کے بعدایک مقامی چڑیا گھر میں نگرانی میں رکھا گیا ہے جہاں یہ تیزی سے صحت یا ب ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.