تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا کی مصر کو امداد روکنے کی دھمکی، برطانیہ کا جمہوری اصلاحات کا مطالبہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …مصر کے اندورنی حالات پربیرونی طاقتیں بھی آنکھیں دکھانے لگیں،امریکانے امدادروکنے کی دھمکی دیدی،برطانیہ نے صدرحسنی مبارک سے جمہوری اصلاحات کامطالبہ کردیااور کرفیوکے سبب یورپی ممالک نے مصرکیلئے پروازیں منسوخ کردیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہاہے کہ مصر کو دی جانیوالی ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد کاجائزہ لیاجائیگا۔ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے پرامن مظاہرین کیخلاف طا قت کا استعمال نہ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔امریکی سینیٹر جان کیری نے صدرسے استعفے اورنئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔یورپی یونین نے مصر سے سیاسی قیدیوں کی رہائی اوربرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ملک کی بگڑتی صورتحال اور کرفیو کی وجہ سے برٹش اورجرمن ائیرلائنز نے مصر کے لئے پروازیں منسوخ کردی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.