5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کی ’تاپی‘منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے امریکا سے یقین دہانی طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…فارن ڈیسک…پاکستان نے 1689کلو میٹر طویل گیس پائپ لا ئن منصوبے (تاپی)کی سیکورٹی کے لیے امریکا سییقین دہانی طلب کی ہے۔ امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ لے مطابق یہ گیس پائپ لا ئن وسطی ایشیاء سے افغانستان کے جنگ کے تباہ حال علاقے سے گزر کر جنوبی ایشیاء تک جائے گی۔پاکستان کی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ڈیوڈ لپٹن کی سربراہی میں امریکی وفد کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کو ترکمانستان ،افغانستان،پاکستان اور بھارت(تاپی) کے مابین گیس پائپ لائن کی سیکورٹی پر شدید خدشات ہیں۔ یہ گیس پائپ لائن افغانستان کے735 کلومیٹر کے علاقے سے گزرے گی جس میں قندھار کا شورش زدہ علاقہ بھی شامل ہے جب کہ پاکستان کے 800میٹر علاقے سے گزرے گی۔یہ منصوبہ دو دہائیوں سے زیر غور رہا ہے جس کی معاونت امریکا کر رہا ہے یہ منصوبہ جنوبی ایشیائی ممالک کا ایران پر انحصار ختم کم کردے گا۔ترکمانستان دنیا کا چوتھا بڑا قدرتی گیس کے ذخائر کا حامل ملک ہے۔