5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلوی ڈیولپرز کا دنیا کا پہلا ہیک فری سافٹ ویئر تیار کرنے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
سڈنی …آسٹریلیا کے سافٹ وئیر ڈیولپرز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا پہلا ہیک فری سافٹ وئیر تیار کرلیا ہے۔"سیل فور" نام کا یہ سافٹ وئیر آسٹریلیا کے آئی سی ٹی ریسرچ سینٹر آف ایکسی لینس میں تیار کیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین کہتے ہیں یہ سافٹ وئیر سسٹمز کو ہیکنگ سمیت تمام نقصان دہ حملوں سے بچائے گا۔ یہ ایک اسمال آپریٹنگ سسٹم ہے کمپیوٹر کے ہارڈ وئیر تک رسائی کو پابند کرتا ہے۔ اس کی مخصوص صلاحیت یہ ہے کہ اس سسٹم کی بالکل صحیح آپریٹنگ تجربے سے سو فیصد درست ثابت ہوئی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سافٹ وئیر قابل بھروسہ اور مشکوک سافٹ وئیرز میں تمیز کر کے سسٹم کو ہیکنگ اٹیکس سے بچاتا ہے۔یہ سسٹم مستقبل میں حساس اداروں کی معلومات اورمحفوظ بینکس ٹرانزیکشن کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔