5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈڈیوس کی حراست غیر قانونی ہے، فوری رہا کیا جائے ، امریکا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکا نے لاہور میں گرفتار اپنے شہری کو باقاعدہ سفارتکار اور اس کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ویانا کنونشن کے تحت اس کی فوری رہائی کو مطالبہ کردیا ہے ۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں امریکی سفارتکار کی گرفتاری غیر قانونی ہے ، اس سفارت کار کا تعلق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ سے ہے اور اس کے پاسپورٹ پر جون2012 تک ویزا موجود ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سفارت کار نے27 جنوری کو لاہور میں دو مسلح افراد سے بچنے کیلئے اپنے دفاع میں اقدام کیا ، اسی مقام پر اس واقعہ سے کچھ ہی منٹ پہلے وہاں پر دو جرائم پیشہ افراد نے ایک پاکستانی شہری کو بھی لوٹا تھا، گرفتاری پر سفارت کار نے اپنی شناخت کرائی لیکن مقامی پولیس اور سینئرحکام، امریکی سفارتکار کی شناخت پر قانونی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت کار کی گرفتاری اور اس کا ریمانڈ ، بین الاقوامی اقدار اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ، ، بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں انسانی ہلاکتوں کا معاملہ بھی قابل افسوس ہے جبکہ گرفتار سفارت کار کو فوری رہا بھی کیا جانا چاہیئے، بیان کے مطابق باہمی تعاون اور اشتراک عمل ، پاکستان اور امریکہ دونوں کے ہی مفاد میں ہے۔