5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے فنڈلاڑکانہ اور ملتان منتقل کرادیئے، سینیٹ کمیٹی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے خیبرپختونخوا میں شاہرات منصوبوں کے چارارب کے فنڈز کی ملتان اور لاڑکانہ کو مبینہ منتقلی پر برہمی کااظہارکیاہے، کمیٹی نے وضاحت کیلئے صدر و وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹریز اور سیکریٹری پلاننگ کوشوکازنوٹس جاری کردیئے ہیں۔ سینیٹر زاہد خان نے اپنی صدارت میں ہونیوالے ذیلی کمیٹی میں ریمارکس دیئے کہ لواری ٹنل، پشاور ناردرن بائی پاس ، مانسہرہ حسن ابدال روڈ اور چکدرہ تیمرگرہ روڈ کے منصوبے بند ہوگئے ہیں اور ٹھیکیداربھاگ گئے ہیں۔ اجلاس کو وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے بتایا کہ این ایچ اے نے شاہرات پر39ٹول پلازوں کا قبضہ واپس لیا ہے اس سے ادارے کو کو سالانہ2 ارب کی اضافی آمدن ہوئی ہے تاہم این ایل سی والے13 ٹال پلازوں کا قبضہ خالی نہیں کررہے۔