5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تجربہ کار کلسٹر نے نوآموز لی نا کو ہراکر آسٹریلین اوپن جیت لیا
جنگ نیوز -
ملبورن…بلجیم کی کم کلسٹرز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔ملبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے ویمنز ایونٹ کا فائنل تھرڈ سیڈ کلسٹرز اور چین کی لی ناکے درمیان تھا، لی نا نے اپنے پہلے گرینڈ سلیم فائنل کا آغاز بہترین اندازمیں کرتے ہوئے پہلا سیٹ اپنے نام کیا، لیکن دوسرے اور تیسرے سیٹ میں کلسٹرز نے شاندار کم بیک کیا اور تین چھ، چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی، یہ کلسٹرز کے کیرئیر کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، اس سے پہلے وہ تین بار یو ایس اوپن جیت چکی ہیں۔