5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بادام سے ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچا جاسکتاہے،تحقیق
جنگ نیوز -
نیوجرسی . . . . . تحقیق سے پتہ چلاہے کہ بادام کھانے سے ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچا جاسکتاہے۔ نیوجرسی کے سائنسدانوں نے دریافت کیاہے کہ ہماری خوارک میں شامل میوہ جات کے استعمال سے ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ ممکن ہے۔اس کے علاوہ دل کے مختلف امراض سے بھی بچاجاسکتاہے۔انسولین کی کمی ،گلوکوز اور توانائی خون میں جم کراہم اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔بادام انسولین کی کمی پوراکرتاہے اورLDL کولسٹرول کوکنٹرول کرتاہے۔اس تحقیق میں پنسٹھ افراد نے رضاکارانہ حصہ لیا۔