5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ: امریکا کا عافیہ کی رہائی پر کیا موقف ہے، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہناہے کہ ریمنڈ ڈیوس رہائی کابہتراورقانونی جواب پاکستان کادفترخارجہ ہی دے سکتاہے۔امریکا کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس فوری رہائی کے مطالبے پر اپنے ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی شہری ہونے کے ناتے حکومت امریکا سے پوچھناچاہتے ہیں امریکا کا پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی فوری رہائی کے بارے میں کیا موٴقف ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ اورپوری پاکستانی قوم اس کاجواب امریکی حکومت سے جانناچاہتی ہے ۔