5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جلسہ قومی یکجہتی غریبوں کیلئے انقلاب الطاف کی نوید ہوگا، فاروق ستار
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ30جنوری کا جلسہ قومی یکجہتی غریبوں کیلئے انقلاب الطاف کی نوید ہوگا۔کراچی سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں قائم استقبالیہ کیمپوں کا دورے کے موقع پرعوام اور کارکنان سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی و ایم کیو ایم شعبہ اطلاعات کے انچارچ واسیع جلیل اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی بھی تھے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ جو سازشی عناصر بھائی کو بھائی سے لڑاتے ہیں یہ جلسہ قومی یکجہتی انکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔