تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوہاٹ ٹنل خودکش دھماکے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اظہار مذمت

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کوہاٹ ٹنل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی اورایسے بزدلانہ فعل قرار دے دیا ہے۔ پشاور سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی خیبر پختون خوا امیرحیدر ہوتی نے برطانیہ سے ٹیلی فونک پیغام میں کوہاٹ ٹنل میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے دشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر اعلی امیر حیدرہوتی کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے انسان اور مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا کی خاطر جان دینے والے شہدا ہیں۔ جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.