تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رائے ونڈ:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت پارٹی کے قائد میاں نواز شریف نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار، سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں امریکیوں کے ہاتھوں تین افراد کی ہلاکت کے معاملے پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے اردو بازار میں دہشت گردی کے واقعات پر ہونے والی تحقیقات سے بھی آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.