تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وادی کوئٹہ میں ہلکی بارش،برف باری نے پہاڑوں کوڈھک دیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . وادی کوئٹہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برفباری نے پہاڑوں کوڈھک دیا ہے۔ وادی کوئٹہ میں گذشتہ رات سے ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں پربرفباری ہونے سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے گذشتہ24گھنٹے کے دوران وادی کوئٹہ کے مختلف حصوں میں5ملی میٹر، بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں مطلع ابرآلود رہنے اوربارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ شہرمیں ہلکی بارش کے بعدکئی علاقوں میں گندا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.