5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انصاف تکنیکی بنیادوں پر نہیں بلکہ واقعات اور میرٹ پر ہو گا، چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہاہے کہ جوڈیشل پالیسی سے نظام انصاف میں بہتری آئی، انصاف تکنیکی بنیادوں پر نہیں بلکہ واقعات اور میرٹ پر ہو گا، ان کاکہناہے کہ نظام ٹھیک کرنے کے لئے لوگوں کی ہم سے امیدیں وابستہ ہیں۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے حلف لینے کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہاہے کہ وکلا کی جدوجہدسے اسلام آباد کو آزاد ہائی کورٹ ملی ہے اور اس کا کریڈٹ اسلام آباد بار کو جاتا ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وکلا غیر ضروری تاریخیں نہ لیں تو یہی نظام بہتر ہو جائے گا، جنہیں قانون کا علم نہیں وکلا ان کی باتوں کی پرواہ نہ کریں۔