5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ن لیگ کی حکومت کوئی دباؤ قبول نہیں کریگی، سینیٹر پرویزرشید
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . حکومت پنجاب کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت کوئی دباؤ قبول نہیں کریگی،کسی غیر ملکی نے پاکستانی قانون کی خلاف ورزی کی تو ضرور کارروائی ہوگی۔انہوں نے یہ بات لاہور پریس کلب میں فوٹوجرنلسٹس کی تصویری نمائش کے افتتاح کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو میں کہی، سینیٹرپرویزرشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کا باعث بننے والی گاڑی اورڈرائیورکوبھی برآمد کیا جائے گا،ناموس رسالت ریلی سے متعلق سوال پر پرویزرشید نے کہا کہ حکومت کافرض ہے تمام مکاتب فکر کوآزادی کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے، کسی کو روکنے یا اس کی آزادی میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے۔