تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی کے87 سے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ق لیگ کے امیدوار کامیاب

جنگ نیوز -
شانگلہ . . . . . خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے87 شانگلہ ون میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد رشاد خان 18339 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پورے حلقے میں خواتین نے کہیں بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ خیبر پختون خوا کے حلقہ پی کے87 شانگلہ ون میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلا کسی وقفے کے جاری رہی، پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ کے دوران ووٹروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا تاہم خواتین کے لئے قائم تمام پندرہ پولنگ اسٹیشن ویران رہے اور کہیں پر بھی خواتین نے اپنے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ پی کے87 شانگلہ ون کی نشست کے لئے چار امیدوار مسلم لیگ ق کے محمد رشاد خان، عوامی نیشنل پارٹی کے محمد یار خان، جمعیت علمائے اسلام کے راحت حسین اور جماعت اسلامی کے فدا حسین میدان میں تھے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد رشاد خان18339 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد یار کو12661 ملے۔ مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے اپنے امیدوار کی کامیابی کا جشن منایا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.