5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قتل ثابت ہوگیا ریمنڈ ڈیوس کوتو سفارتی استثنیٰ ملنا مشکل ہوگا، اعتزاز
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگرثابت ہوگیا کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس نے دو نوجوانوں کا بہیمانہ قتل کیاہے تواسے سفارتی استثنیٰ ملنا مشکل ہوجائے گا۔انھوں نے یہ بات لاہور میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ ایسا نظام لانے کی کوشش کرنی چاہیے جس میں انسانوں کی بجائے قانون کی حکمرانی ہو،قانون حکمرانوں اورعوام کے لئے ایک جیساہوناچاہئے۔انھوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوگیاکہ ریمنڈڈیوس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی توپھرسفارتی استثنیٰ ممکن ہے،امریکی قونصلیٹ کو عباد الرحمن کو کچلنے والی گاڑی اورڈرائیور کوحکومت کے حوالے کرناہوگا۔