5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گوجرانوالاکے ایک گھر میںآ تشزدگی، تین بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
گوجرانوالا ... گوجرانوالا کے ایک گھر میں آگ لگنے سے نومولود بچی سمیت تین معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں شدید زخمی ہوئی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گذشتہ رات اندرون شہر ٹھاکر سنگھ گیٹ کے علاقے میں محمد سلیم کے مکان میں لگی ۔ آگ کی لپیٹ میں آکر 4 سالہ سلیمان ، دو سالہ آمنہ اور دو روز کی بچی مومنہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ بچوں کی ماں رضیہ بی بی بری طرح جھلس گئی جسے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالا اور پھر وہاں سے لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق آگ گیس کے چولہے سے لگی جو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کھلا چھوڑ دیا گیا تھا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رضیہ بی بی دو روز پہلے ہی بچی ولادت کے بعد گھر منتقل ہوئی تھی ۔گھر کا سربراہ محمد سلیم حادثے کے وقت اپنے گاؤں گیا ہوا تھا ۔