5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جرمنی :مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم ،10 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
جرمنی :مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم ،10 افراد ہلاک
برلن…جرمنی میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حادثہ مشرقی جرمنی کے علاقے سیکسونی این ہالٹ میں ہوا جہاں ایک مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی ۔ حادثے میں دس افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور متعدد زخمی ہیں ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے تقریباً سو اہل کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔ حادثے کی وجہ سے متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔