5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بورے والا : ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار بھائی بہن کوکچل کرہلاک کردیا
جنگ نیوز -
بورے والا …بورے والا کے قریب گگو منڈی میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار بھائی بہن کو کچل کر ہلاک کردیا۔اتوار کی صبح بورے والا سے عارف والا کی جانب جانے والے ٹریلر نے مین روڈ پر مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس سے بائیس سالہ محمد جاوید اوراسکی چودہ سالہ بہن ثمینہ عاشق موقع پرہلاک ہوگئے۔ جاوید اپنی بہن کو نواحی چک نمبر367/ ای بی میں مدرسے چھوڑنے جارہا تھا جہاں وہ دینی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ پولیس تھانہ گگو منڈی نے ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔