5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور: گیس کے کم پریشر کے باعث صارفین مشکلات کا شکار
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے بیشتر علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے باعث صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ پشاور کے علاقہ یکہ توت، گنج، ہشت نگری سمیت دیگر کئی علاقوں میں صبح سویرے اور شام کے اوقات میں گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ جسکے باعث خواتین کو گھریلو امور کی سر انجام دہی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ دوسری جانب کاروباری حضرات کو بھی گیس نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ تندور اور ہوٹل مالکان لکڑیوں کے استعمال پر مجبور ہیں۔