تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

منیلا: رہائشی علاقے میںآ تشزدگی،10افراد ہلاک،100مکانات تباہ

جنگ نیوز -
منیلا …فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی ایک غریب بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے10 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے،آتشزدگی سے تقریباًسو مکانات مکمل طور پر جل گئے۔حکام کے مطابق آگ منیلا کے شمالی نواح میں واقع شہر ناووتاسNavotasکے غریب رہائشی علاقے میں لگی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے100 مکانات کواپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے10افرادہلاک ہوگئے ۔زخمیوں میں ایک تین سال کابچہ بھی شامل ہے۔ پانچ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.