5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
روس کا مال بردارخلائی راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا
جنگ نیوز -
قازقستان…روس کا مال بردارخلائی راکٹ تین ٹن خوراک،ایندھن اور ضروری اشیالیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا، ناساکی طرف سے بھیجے گئے روس کے پروگریس راکٹ میں عملے کے چھ ارکان سوار ہیں۔ناساکے مطابق یوراگوئے کے ساحل سے220میل دورراکٹ سے لائیوویڈیوبنائی جاسکتی ہے۔جمعرات کو جاپان کے اوراب روس کے کارگوجہازکے خلامیں سامان لے کرپہنچنے سے ماہرین کااعتمادبحال ہواہے،کہ16 ممالک کا100بلین ڈالر کاسامان لے جانے کامنصوبہ کامیاب رہاہے۔