5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم صاف اورسرد رہے گا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم صاف اورسردرہے گاجبکہ شام کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت12 سے14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی اوراسکے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے10سے20کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب33 فیصد ہے۔گزشتہ روزکراچی میں کم سے کم درجہ حرارت15 عشاریہ5 ریکارڈ کیا گیا ہے۔