5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انناس کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور آرتھرائٹس سے بچاؤ ممکن ہے، تحقیق
جنگ نیوز -
لندن . . . . انناس ایک خوبصورت اور زائقے دار پھل ہے اور اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے ۔حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انناس کھانے سے ہائی بلڈ پریشر اور آرتھرائٹس کی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے ۔ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ انناس اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے اور اس میں وٹامن اے اور سی کی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو گوائٹر ،برونکائٹس اور فشار خون کی بیماری میں مفید ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ انناس کے جوس کا استعمال ڈپتھیریااور حلق کے انفیکشنز کے لئے مفید ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ انناس کا استعمال جلد کے لئے بہترین ٹونک بتایا جاتاہے