تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصرمیں حکومت مخالف مظاہرے،بلاگرزکابھی اہم کردار ہے، وکی لیکس

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . وکی لیکس کے جاری کئے گئے خفیہ مراسلے کے مطابق مصر میں سیاسی تبدیلی کے حق میں اٹھنے والی لہر میں حکومت مخالف بلاگرز کا بھی اہم کردار ہے۔تیس مارچ دو ہزار نو کوقاہرہ میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامورMatt Tueller کے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق مصر میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار بلاگرز ہیں جو عربی اور انگریزی زبان میں سماجی، سیاسی اوربے شمار موضوعات پر لکھتے ہیں۔ان بلاگرز نے پانچ سال کے دوران ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرگہرے اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ذرائع ابلاغ کو بھی متاثر کیا۔مراسلے کے مطابق مصری صدر حسنی مبارک کے آمرانہ طرز حکومت،سخت پالیسیوں کی وجہ سے بلاگرز کی سرگرمیاں کافی حد تک محدود ہوگئی تھیں۔تاہم اس کے باوجود کچھ بلاگرز ایسے بھی تھے جو پولیس کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف دل کھول کر لکھتے تھے۔مصر کی حکومت نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ایک حد کے اندر لکھنے کی اجازت دی تھی اور اسے پار کرنے کی پاداش میں کئی مشہور اور مقبول بلاگرز کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی۔ان بلاگرز کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ان میں سے تیس فی صد کا موضوع حکومتی پالیسیوں پر تنقید رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.