تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

افغان مہاجرین کو2012 تک وطن واپس بھیجنے کا اعلان

جنگ نیوز -
پشاور . . . .افغان کمشنریٹ نے دسمبر2012 تک پاکستان میں رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔کمشنر افغان مہاجرین سید جمال الدین شاہ نے پشاور میں جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت دسمبر دوہزار بارہ تک تمام افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان سے ایک لاکھ نوہزار دو سو31جبکہ خیبر پختون خوا سے انہتر ہزار نوسو سترہ افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے۔ سید جمال الدین نے بتایا کہ خبیر پختون خوا میں افغان مہاجرین کے29کمیپ ہیں جن میں چھ لاکھ77ہزار132مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ کیمپوں سے باہر دولاکھ اٹھاسی ہزار چارسوایک مہاجرین مقیم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.