تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان:متعدد علاقے ایک ہفتے سے سیوریج کے گندے پانی میں زیر آب

جنگ نیوز -
ملتان . . . . ملتان کے متعدد علاقے پچھلے کئی روز سے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس نے نہ صرف شہری بلکہ تاجروں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے ملتان کے مختلف علاقوں حرم گیٹ ، بوہڑ گیٹ ، شاہین اور لوہا مارکیٹ پچھلے ایک ہفتے سے سیوریج لائنز بند ہو جانے کے باعث گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس سے نہ صرف وہاں کی رہائشی آبادیوں بلکہ کاروباری حضرات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق با رہا واسا حکام کو بھی اطلاع دی تاہم سیوریج کا پانی نہیں نکالا جا سکا جس سے گندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور مختلف بیماریاں بھی پھوٹ رہی ہیں جبکہ شاہین اور لوہا مارکیٹ کی دوکانیں سیوریج کے پانی کے باعث بند پڑی ہیں دوسری جانب اس پانی سے اسکول اور مساجد بھی محفوظ نہیں ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.