تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خضدار: نیٹو کی رسد لے جانے والے دوٹریلر پر فائرنگ ، آگ لگا دی گئی

جنگ نیوز -
خضدار . . . . خضدار میں وڈھ کے قریب نامعلوم افرادنے نیٹو فورسز کو سامان سپلائی کرنے والے دوٹریلر پر فائرنگ کے بعد آگ لگادی ۔واقعہ قومی شاہراہ پر پیش آیا جب آج صبح تین ٹریلر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔فائرنگ کے بعد دوٹریلرکو آگ لگادی ،اس دوران ایک ٹریلربے قابو ہوکر پل سے نیچے جاگرا ،واقعے میں تینوں ٹریلر تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.