5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بدین : بازار میں آگ لگنے سے تیرہ دکانیں جل کر خاکستر
جنگ نیوز -
بدین . . . . بدین میں ایک بازار میں آگ لگنے سے تیرہ دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ ضلع بدین کے شہر کڑیوگہنورکے بازار میں آج صبح اچانک آگ لگ گئی ،آگ لگنے سے دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ،آگ پر قابو پانے کے لئے ضلع بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں ،اوردوگھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ریسکیوحکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔متاثرہ دکانوں کے مالکان نے حکومت سے فوری تحقیقات اور نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔