تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈچ شہری کو پھانسی، ہالینڈ نے ایران سے سفارتی رابطے منجمد کردئیے

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم . . . . ہالینڈ کی حکومت نے ایرانی نژاد ڈچ خاتون کو منشیات کے الزام میں پھانسی دینے کے بعد ایران سے سفارتی رابطے منجمد کردئیے ہیں۔ہالینڈ نے ایرانی حکومت کے اس اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے ہیں اور ایرانی نژاد ڈچ شہریوں کو ایران کے سفر سے منع کیا ہے۔ہالینڈ کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو منجمد کرنے کامقصد ایرانی سفارت کار اور دیگر سرکاری افراد کی نقل و حمل کو محدود کرنا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق چھیالیس سالہ زہرہ بہرامی کے مکان سے چار سوپچاس گرام کوکین اورچار سو بیس گرام افیون برمد ہوئی تھی جس کے بعدخاتون کو منشیات رکھنے اور اسمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے پرہفتے کے روزپھانسی دی گئی تھی۔زہرہ بہرامی کودو ہزار نو میں ایرانی حکومت کے خلاف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔ اس کے بعد ان پرمنشیات بیچنے کا الزام بھی عائد کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.