5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جسٹس جاوید اقبال کے والدین کا قتل ، تیسرا ملزم کا 5روزہ ریمانڈ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . .لاہور میں جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث تیسرے ملزم امین کو عدالت نے 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم امین کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ بشریٰ فرید کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم سے رقم کی برآمدگی کے لئے ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ملزم کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کو گزشتہ روز سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔