تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے انتظامات کئے جائینگے، دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصر میں موجود تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کی بحفاظت واپسی کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مصر میں ڈیڑھ سو کے قریب پاکستانی خاندان مقیم ہیں،ان پاکستانیوں کی خیریت کے حوالے سے دفتر خارجہ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے،لاہور میں امریکی شہریوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے قتل کے حوالے سے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور اس کی پولیس تحقیقات کررہی ہے،عدالتی فیصلہ سامنے آنے تک اس واقعے پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.