تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیر قتل کیس:سعودعزیز کے موبائل فون کاڈیٹا حاصل کرنے کیلئے رابطے

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے مختلف موبائل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سعود عزیز کے سال2009 میں استعمال ہونے والے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، موبائل کمپنیوں سے سال2007 کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز نے گزشتہ ہفتے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے موبائل فون حوالے کیے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.