تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہالینڈ نے اسرائیل کی حمایت کا کوئی موقع جانے نہیں دیا، وکی لیکس

جنگ نیوز -
دی ہیگ . . . . ہالینڈ نے اسرائیل کی حمایت میں کوئی موقع ضائع نہیں جانے دیا۔ خفیہ سفارتی مراسلوں سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کا معاملہ ہو یا گولڈ اسٹون رپورٹ ، ڈچ حکومت نے یورپی اتحادیوں کیساتھ ملکر اسرائیل کی ہی حمایت کی۔پچیس فروری دو ہزار دس کو اقوام متحدہ میں بین الاقوامی مالیاتی محکمے کے ڈچ ڈپٹی ڈائریکٹر Peter van der Vlietنے دی ہیگ میں امریکی سفیر کو آگاہ کیا کہ ڈچ حکومت چھبیس فروری کو اقوام متحدہ میں فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے گولڈ اسٹون رپورٹ پر پیش کی جانیوالی قرارداد کی رائے شماری میں غیر حاضر رہے گا۔ ڈچ عہدیدار نے بتایا کہ بعض یورپی ممالک بھی رائے شماری کے دوران غیر حاضر رہیں لیکن امکان ہے کئی قرارداد کے حق میں بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ اسی طرح مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی جانیوالی متنازع فولادی دیوار کے معاملے پر بھی ڈچ حکومت نے خاموشی اپنائی۔ اٹھائیس نومبر دو ہزار تین کو امریکی پولیٹیکل قونصلر نے دی ہیگ سے واشنگٹن کومراسلہ بھیجا جس میں انھوں نے اقوام متحدہ میں سیاسی اور عدالتی امور کے ڈچ ڈپٹی ڈائریکٹر Pieter Ramaer کا کہنا تھا کہ متنازع سکیورٹی باڑ کی تعمیر کی قانونی حیثیت وضح کرنے کیلئے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو شامل کرنا درست نہیں۔ اس سے معاملہ اور پیچیدہ ہوجائے گا لہذا عالمی جرائم کی عدالت کو مشرق وسطیٰ امن عمل سے باہر ہی رکھا جائے۔ امریکی سفیر کے مراسلوں سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کیخلاف مجرمانہ اور جبری اقدامات پر پردہ ڈالنے میں یورپی اتحادیوں نے بھی خوب مدد کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.