تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایران القاعدہ کیخلاف امریکا سے تعاون کا خواہشمند تھا،وکی لیکس

جنگ نیوز -
تہران . . . . . وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ ایران القاعدہ کی کمر توڑنے کیلئے امریکا سے تعاون کرنے کا خواہش مند تھا لیکن واشنگٹن نے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ تئیس جولائی دو ہزار سات کو دی ہیگ میں امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور رسل ڈینی کے واشنگٹن کو لکھے گئے مراسلے میں یہ انکشاف کیا گیا۔ مراسلے میں امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری جونز کے دی ہیگ دورے کے دوران ڈچ پارلیمنٹیرینز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی تفصیل لکھی گئی ہے۔ ڈچ لیبر پارٹی کے دفاعی ترجمان Timmermans نے اپنے دورے ایران کے بارے میں امریکی عہدیدار کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایران القاعدہ کیخلاف جنگ میں امریکا سے تعاون کا خواہاں ہے لیکن ان تنظیموں کی حمایت بھی جاری رکھے گا جنھیں وہ آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل سمجھتا ہے۔ ڈچ لیبر پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ آگے بڑھنے کا واحد راستہ امریکا کیساتھ تعلقات میں بہتری ہے۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کی صدارت رکھنے والا ملک ہالینڈ حمایت کیلئے بھی تیار ہے تاہم امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری نے کوئی جواب نہیں دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.