5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے شواہد پاکستان کو بھی دینگے، بھارتی وزیر داخلہ
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . بھارت کے وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس سانحے سے متعلق معلومات کا پاکستان سے تبادلہ کریں گے،کچھ ثبوت اور کچھ مشتبہ افرادحکومتی تحویل میں ہیں۔ بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی چدم برم نے کہا کہ سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔ پاکستان سے معلومات کا تبادلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا، چدم برم کاکہنا تھا کہانہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ کہ پاکستانی ہم منصب رحمان ملک کو بھارت کی پوزیشن سے آگاہ کردیا ،پی چدم برم نے کہا کہ شروع میں یہ معلومات نہیں تھیں کہ دھماکے کے پس پشت کون ہے ۔ اب کچھ ثبوت اور کچھ مشتبہ افراد بھی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند ہندو تنظیم کے رکن سوامی اسیم آنند نے سمجھوتا ایکسپریس اور مالیگاؤں بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔