5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہاکی کے ڈچ کوچ مشل وین ڈین2 فروری کو پاکستان پہنیں گے
جنگ نیوز -
لاہور. . . . . ڈچ کوچ مشل وین ڈین 2 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں،یہاں وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے،ہاکی فیڈریشن ، ایشین گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے کوچ مشل وین ڈین کے ساتھ لندن اولمپک تک کامعاہدے کرنا چاہتی ہے۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق مشل دوفروی کوپاکستان پہنچ رہے ہیں وہ فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا اور سیکریٹری آصف باجوہ سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے۔ پی ایچ ایف کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے بعد واحد ٹیم ہے جواولمپکس کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اولمپک ٹیم کی کوچنگ ہر کوچ کا خواب ہوتاہے اس لیے امید ہے کہ مشل وین ڈین اپنے رویے میں لچک رکھیں گے اور پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔