تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

2003: امریکا نے یاسر عرفات کے بجائے محمود عباس کی حمایت کا فیصلہ کیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . امریکا نے دو ہزار تین میں یورپی یونین سے کہا تھا کہ اگر محمود عباس زیادہ معتبر اور قابل اعتبار لیڈر ثابت ہوئے تو یورپی ممالک کو چاہیے کہ یاسر عرفات کے بجائے اْن کیلئے حمایت کے دروازے کھول دے۔ 23جولائی دو ہزار تین کو دی ہیگ سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں امریکی ناظم الامور نے اسسٹنٹ سیکریٹری جونز کی ڈچ عہدیداروں سے ملاقات کی تفصیل بتائی۔ ہالینڈ کے لیے شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹر جنرل Michiel den Hondنے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈچ حکومت دونوں خطوں میں امن عمل کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور صدر جارج بش کی جانب سے ذاتی دلچسپی لینے پر بھی شکر گزار ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر Schaper نے کہا کہ یورپی تنظیم میں ہالینڈ ، جرمنی اور برطانیہ کیساتھ سب سے زیادہ اسرائیل کا حامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈچ حکومت یورپی کونسلز میں مشرق وسطیٰ امن عمل کے حوالے سے متوازن سوچ چاہتی ہے۔ ملاقات کے دوران امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری جونز نے ڈچ عہدیداروں پر زور دیا کہ اگر محمود عباس زیادہ معتبر انسان ثات ہوئے تو یورپی ملکوں کو یاسر عرفات سے زیادہ ان کی حمایت کرنا ہوگی کیونکہ اس سے اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون کو زیادہ اقدامات کرنے کا موقع ملے گا جس پر ڈچ عہدیداروں نے بھی اتفاق کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.