5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بوسٹن میں بلی کو جیوری خدمات کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت
جنگ نیوز -
بوسٹن . . . . امریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن سے تعلق رکھنے والی پالتو بلی کو جیوری خدمات کیلئے حاضرِ سروس ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔بوسٹن کی ایک کورٹ نےTabby Salنامی بلی کو23مارچ کو زیر سماعت مقدمات میں جیوری کا حصہ بننے کیلئے حاضر ہونے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ Tabbyنامی اس پالتو بلی کے مالکان نے گو کورٹ کو اس حقیقت سے آگاہ کردیا ہے کہ ان کی بلی انگریزی بول اور سمجھ نہیں سکتی لہٰذا اسے کورٹ میں جیوری فرائض نبھانے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاہم حیران کن طور پر ان کی یہ درخواست رد کردی گئی۔