5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد کی صنعتوں کوپھر چارروزکیلئے گیس کی فراہمی بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد…گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو آج سے ایک بارپھر چارروزکیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں صنعتوں کو30جنوری بروزاتوارسے2فروری تک کیلئے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ چارروزہ گیس کی بندش سے تمام کارخانوں اورفیکٹریوں میں کام بند ہونے کی وجہ سے روزانہ اجرت پرکام کرنے والے مزدور ایک بار پھرچار روز کیلئے بیروزگار ہوگئے ہیں۔ گیس کی بندش سے مزدروں کے گھروں پر چولہے ٹھندے پڑے ہیں اورروزگار کی تلاش میں سخت مشکلات کا سامناہے۔