5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سالانہ 20ارب روپے کا فرنس آئل چوری ہوجاتا ہے،وزارت تیل
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت تیل و گیس کے حکام نے امریکی سینئر مشیر ڈیوڈ لپٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ18 سے20 ارب روپے کا فرنس آئل چوری ہو جاتا ہے۔پاکستان کا دورہ کرنیوالے امریکی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں سب سے جدید پاور پلانٹ 22 سال پرانا ہے سات فیصد پاور پلانٹ کی مرمت مہنگی پڑے گی ،نومبر تک نئے پاور پلانٹ لانا پڑیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ نومبر،دسمبر تک پاور پلانٹس کی مرمت اور کاکردگی بہتر بنا دی جائے گی ، فرانس کا ترقیاتی ادارہ اور ایشیائی ترقیاتی بنک پاور پلانٹ کی مرمت میں سرمایہ کاری یا معاونت کریں گے ۔