تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ پنجاب سرحد پر آپریشن، تین ڈاکو ہلاک، پولیس کے 2جوان شہید

جنگ نیوز -
رحیم یار خان…رحیم یار خان اور گھوٹکی کے سرحدی علاقے میں سندھ پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بھونگ کے علاقے میں داؤ والا اور بستی لال بخش چانڈیو میں سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار داؤد احمد اور سرفرار شہیداور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس دوران پولیس کی کاروائی میں تین ڈاکو بھی مارے گئے اورایک زخمی ڈاکو سمیت تین کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو تحصیل اسپتال ہیڈ کوارٹر صادق آباد میں منتقل کیا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.