تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تیونس کے بعد مصر میں مظاہرے، یمن اور اردن کے ایوانوں میں بھی لرزہ

جنگ نیوز -
قاہرہ … نئی خوشیوں اورانقلاب کی لگن دل میں لیے کئی عرب ممالک کے عوام سڑکوں پرآگئے ہیں۔مصر کے ساتھ ساتھ احتجاج کاسلسلہ تیونس ،یمن اوراردن میں بھی جاری ہے۔ تیونس میں صدرکے فرارکے بعد بزور طاقت مظاہرے ختم کرادیے گئے ہیں اورنظام زندگی بحال کیاجارہاہے۔ تاہم کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے، مظاہرین کامطالبہ ہے کہ صدربن علی کووطن واپس لاکرانصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائے۔یمن میں30برس سے برسراقتدار علی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے منتشر مظاہرین کامطالبہ ہے کہ صدرعلی عبداللہ صالح کواقتدارچھوڑناہوگا۔اردن میں مظاہرہ وزیراعظم ہاؤس کے قریب کیاگیا۔مظاہرین کامطالبہ تھاکہ حکومت توڑکرعوامی نمائندوں کوحکمرانی سونپی جائے تاکہ غربت اوربڑھتی ہوئی بے روزگاری پرقابوپایاجا سکے۔مبصرین کے خیال میں عشروں سے برسراقتدارعرب حکومتوں کے خلاف مظاہرے مشرق وسطیٰ میں تبدیلی کے عوامی جذبات کا اظہار ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.