تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کینیا: ہاتھیوں نے آمدورفت کیلئے انڈر پاس کا استعما ل شروع کر دیا

جنگ نیوز -
نیروبی …سی ایم ڈی …کینیا میں ہا تھیوں نے اپنی آمدورفت کیلئے انسانوں کی طرح انڈر پا س کا استعما ل شروع کر دیا ہے۔2لاکھ 50ہزار ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ یہ سرنگ کینیا کے دو جنگلاتی علاقوں کو آپس میں ملاتا ہے اور اس انڈر پاس کے ذریعے ان دونوں علاقوں کے ہاتھی خوراک کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل وحرکت کرتے ہیں۔ اس15فٹ اونچے انڈر پاس کو خاص طور پر پا تھیوں کی کراسنگ کیلئے تیار کیا گیا تاکہ وہ سٹر ک پر گاڑیوں اور فصلوں کو نقصان پہنچائے بغیر اس راستے سے بلاخوف گزر جائیں۔اس انڈر پاس کے اوپر سے گاڑیوں کا راستہ ہے جبکہ اس سے دن بھر ہاتھیوں کے لاتعداد قافلے گز کر اپنی مطلوبہ منزل تک جاتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.