5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیگوبلاکس سے تخلیق کی گئیں آسکرایوارڈز نامزدگیاں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …سی ایم ڈی …امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا 22سالہ طالبعلمAlex Eylarفلموں اور لیگو بلاکس کا بہت بڑا مداح ہے۔حال ہی میں Alexنے اپنے فلموں اور لیگو بلاکس کے اپنے شوق کو یکجا کرتے ہوئے لیگو بلاکس کی مدد سے بلاک بسٹر فلموں کے اہم مناظرتخلیق کیے تھے۔تاہم اس بار Alexنے آسکر ایوارڈز2011کے لیے نامزد ہونے والی فلموں اور اداکاروں کو لیگو کی شکل میں ڈھال دیا ہے۔لیگو بلاکس کی مدد سے تیار کیے گئے آسکر میں بہترین فلموں کے لیے نامزد بلاک بسٹر فلموں کے یہ مناظر اور بہترین اداکار و اداکارہ کے ماڈلز اپنے اندر اُس مخصوص فلمی سین کی تمام ضروریات و جزئیات سمیٹے ہوئے ہیں اور آسکر ایوارڈز کے بے صبری سے منتظر شائقین میں بیحد پسند کیے جارہے ہیں۔