5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تھائی لینڈ میں ریلوے ٹریک پر لگا انوکھا بازار،پھرتیلے دکاندار
جنگ نیوز -
بنکاک …سی ایم ڈی …دنیا بھر میں کھلے میدان پرتو سیکڑوں با زار لگا ئے جاتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسا منفرد با زار بھی ہے جو ایک زیر استعما ل پٹری کے اوپر مستقل طور پر لگا یا جاتاہے۔ اس مارکیٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی ٹرین اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے کیلئے اس پٹری سے گزرتی ہے تو دکاندار پھرتی کامظاہرہ کر تے ہوئے پھل ،سبزیاں اور دیگر اشیاء پٹری سے ہٹا کر اس ریل کیلئے راستہ صاف کر دیتے ہیں ۔ریل سیٹی بجاتی آہستہ آہستہ گزر جاتی ہے اور اس کے گزرتے ہی دکاندار دوبارہ منٹوں میں اپنا سامان اسی طرح لگا دیتے ہیں ۔ دن میں کئی مرتبہ ٹرین کی آمد پر دکاندار یہ مشق دہراتے ہیں لیکن ان کے ماتھے پر شکن تک نہیں آتی ہے۔پٹری پر بازار سیکنڈز میں اسی طرح سجتا ، ہٹتا اور پھر ہٹ کر سجا یا جاتا ہے۔