تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک میں مظالم جاری رہے تو عوام کو روکنا مشکل ہوگا، الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی… ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک میں خونی انقلاب لانا نہیں چاہتی لیکن مظالم جاری رہے تو عوام کوروکنا مشکل ہو جائے گا۔کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ کے زیر اہتمام قومی یکجہتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا منشور حجتہ الوداع کے وقت دیا گیا رسول اللہ صلی علیہ وسلم کا خطبہ ہے ، جس میں کسی گورے کو کسی کالے پر فوقیت نہیں دی گئی۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم محبت، بھائی چارے اور یگانگت کے ہتھیاروں سے لیس ہے ۔ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے پاس وہ بندوق ہے جو زخموں پر مرہم لگاتی ہے ، جلسے کے شرکا گواہی دیں کہ انہیں بندوق کے زور پر جلسے میں نہیں لایاگیا ۔ آج نظر آنے وا لا جذبہ اس سے تحریک پاکستان کے وقت نظر آیا تھا ۔ الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کا مذہب اسلام ہے جس کے معنے امن اور سلامتی کے ہیں ، اسلام ہماری بنیاد، جمہوریت اس کی عمارت، سوشلزم کے اچھے نکات اسکی اینٹیں اور اس کی خوبصورتی کنٹرولڈ کیپٹل ازم اور کنٹرولڈ نجکاری ہے۔۔ الطاف حسین نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے گہ اسے دو فیصد جاگیردارانہ نظام چاہیئے یا 98 فیصد پڑھا لکھا نظام ۔ جب ملک میں انقلاب آئے گا تو ملک لوٹنے والوں اور اغوا برائے تاوان کرنے والوں کو سڑکو ں پر لٹکایا جائے گا، کسی جاگیر دار اور سرمایہ دار کے محل اورجاگیر کو تباہ نہیں کریں گے بلکہ ان میں تعلیمی ادارے اور اسپتال قائم کئے جائیں گے ، انہوں نے پنجاب کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ان کے ہاتھ مضبوط کریں ، الطاف حسین نے فوج ،رینجرز اور پولیس سے کہا کہ وہ انقلاب کے موقع پر غریبوں کا ساتھ دیں ۔ عوام انہیں گلے لگائیں گے ۔ امریکی حکومت نے تین نوجوانوں کو قتل کرنے والے اپنے شہری کو واپس مانگا تو کوئی سیاستدان نہیں بولا ، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے بلوچ عوام پر گولی چلانے کے بجاے ان سے بات کی جائے۔۔ پاکستان کے طالبعلم اپنے الطاف بھائی کا ساتھ دیں ۔ سندھ میں بھتہ وصولی بند کرائی جائے ورنہ ہم انقلاب کا راستہ اختیار کریں گے ، انہوں نے ملک میں مزید صوبوں کے قیام کی تائید کرتے ہوئے اس مسئلہ پرریفرنڈم کی تجویز دی اور کہا کہ مزید صوبے بنانے سے ملک مضبوط ہو گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ سرکاری خرچوں کو کم اور وزار کی فوجوں کو ختم کیا جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.