تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مزید صوبے بنانے سے ملک کمزور نہیں مضبوط ہوگا، الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مزید صوبے بننے سے ملک مضبوط ہوگا نہ کہ کمزور۔ انھوں نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں، کرپشن کو ختم کریں، سرکاری اخراجات میں کمی کرتے ہوئے وزرا کی فوج میں کمی لائیں ورنہ عوامی انقلاب ان کو کچل جائے گا۔ کراچی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں قومی یکجہتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر قومیتوں کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ قومی یکجہتی سے ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ آج کا جلسہ ایک خوب صورت گلدستہ کی طرح ہے جس میں ملک کی تما قومیتوں کے بولنے والے پنجابی ، مہاجر، سندھی ، بلوچی ، بنگالی اور سب شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج تک اتنی بڑی تعداد میں کہین ایک جگہ ساری زبانیں بولنے والے لوگ جمع نہیں ہوئے اور اس یہ تاثر ملتا ہے کہ ایم کیو ایم تمام زمانیں بولنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ یہ جذبہ تحریک پاکستان کے وقت نظر آیا یا اب نظر آرہاہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم حقیقت پسندی اور امن پسندی پر مبنی نظام رائج کرے گی۔ قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت آئی تو قتل کرنے والوں کو ، قرضے معاف کرانے والوں کو چوراہوں پر لٹکایا جائے گا اور جو بڑے بڑے سرمایہ دار مزدوروں کو بھٹیوں میں ڈال کر راکھ کا ڈھیر بنادیتے ہیں ان کو سڑکوں پر لٹکا کر عبرت کا نشان بنادیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم،اغوا برائے تاوان کی سزا کو آئین میں تبدیلی کرکے سزائے موت یا عمر قید دی جائے گی۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے عوام پر گولی چلانے کے بجائے صوبے کا حق تسلیم کرے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ صنعت کاروں اور تاجروں کے اغوا کا فی الفور خاتمہ کیا جائے ورنہ عوام انقلاب کا راستہ اختیار کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی اپنے شہری کی رہائی چاہتا ہے تو ان کی عافیہ صدیقی کے بارے میں کیا رائے ہے۔ ۔ ۔ایم کیو ایم خونی انقلاب کا ارادہ نہیں رکھتی بلکہ ووٹ کے ذریعے انقلاب لانے کی خواہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.