تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مہمند ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں16شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سولہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں تحصیل پنڈیالی کے علاقے دویزئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرگولہ باری کی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں سولہ شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی تحصیل صافی ، بائیزئی، پنڈیالی اور امبار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چوبیس شدت پسند مارے گئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.